پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر پہنچ گئیں
مریم نواز شریف کے ہمراہ سیف الملوک کھوکھر، خواجہ سلمان رفیق بھی موجود تھے،ایف پی سی سی ائی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے مریم نواز کا استقبال کیا،لاہور کی صنعت کار اور تاجر برادری بھی اس موقع پر موجود تھی،ن لیگی رہنما مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے مہنگائی کو کنٹرول کیا، بجلی کی کئی کئی گھنٹے ہونے والی لوڈشیڈنگ کو کم کیا۔ ملک کو معاشی ترقی کی پٹڑی پر چڑھایا۔ نواز شریف کو پانامہ کی بجائے معمولی اقامہ پر نکال کر ملک کی ترقی کو بریک لگا دی گئی۔ نوازشریف آ کر ملکی بہتری و ترقی کے لئے کام کرے گا۔
صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی ترقی کے لئے میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی کرنا چاہیئے۔ پٹرول کی قیمت کم ہونے سے صنعتی پیداواری لاگت کم ہو گی۔حکومت کے حالیہ اقدامات کر سراہتے ہیں۔ میاں انجم نثار کا کہنا تھا کہ کاروبار چلے گا تو ٹیکس ملے گا اور ملک ترقی کرے گا،کاروباری برادری ملکی ترقی میں رکاوٹ کی حامی نہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کومذموم مقاصد کے لئے استعمال کیاگیا، آگ اور خون کی ندیاں بہائی گئیں،اللہ تعالی کے فضل سے تمام سازشی کردار اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، سب کچھ بھلا کر پاکستان کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی ہے،
نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،
نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی
پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام اباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ، ،نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہےمریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔








