نواز شریف نے شہباز شریف سے منسوب قیاس آرائیاں غلط قرار دے دیں

0
39

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف اور ان کی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں غلط اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے .

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں کہا گیا کہ نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں .

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں پر امید ہوں کہ جس طرح مشکل ترین حالات میں وزیراعظم شہباز شریف دن رات جدوجہد اور کوششیں کر رہے ہیں اس کا پھل انہیں ضرور ملے گا اور شہباز شریف سابو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیدا کردہ ملکی بدترین حالات پر قابو پا لیں گے.

اس سے قبل سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نہ شہباز شریف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور نہ ہی مفتاح اسماعیل کی کارکردگی سے، نواز شریف چاہتے ہیں کہ شہباز شریف اپنی پالیسیز کو ریویو کریں۔جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خان زادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ نواز شریف یہ بیانیہ بنائیں گے کہ عدالتوں نے ان کے ساتھ نا انصافی کی ہے، جبکہ وہ پاکستان جیل جائے بغیر آنا چاہتے ہیں۔

سینیر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا اگلا بیانیہ اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ عدلیہ کے خلاف ہوگا۔سینئر صحافی نے کہا کہ نواز شریف کو مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پسند نہیں آرہی، وہ چاہتے ہیں کہ اسحاق ڈار معیشت کے حوالے سے کام کریں۔سینئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ نواز شریف سپریم کورٹ کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر خط لکھیں گے۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان اپنی بوئی ہوئی فصل کاٹ رہے ہیں۔

Leave a reply