سابق وزیراعلی جام کمال نواز شریف سے ملاقات کیلئے نجی ہوٹل پہنچ گئے

اس موقع پر صحافی نے جام کمال سے سوال کیا کہ آج آپ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کررہے ہیں،جس پر جام کمال نے کہا کہ جی آج نواز شریف سے ملاقات ہے 6 بجے باقاعدہ اعلان کریں گے، کوشش ہے بہتر ٹیم بناکر بلوچستان کو آگے لیکر جائیں، بہت عرصے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے تھے، بلوچستان میں مسلم لیگ ن کا دوبارہ فعال ہونا جعفر خان مندوخیل کو کریڈیٹ جاتا ہے، بلوچستان کے لوگ کی ہمیشہ امید رہتی ہے کہ وفاقی جماعتیں صوبے کو توجہ دیں
امید ہے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے ،

سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف کے ہمراہ بلوچستان پہنچ گئے،ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف دو روزہ دورہ بلوچستان پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔نوازشریف نے سی پیک، ہیلتھ کارڈ، تعلیم ترقی، امن، روزگار، کاروبار اور حقوق دئیے تھے، یہ سلسلہ پھر شروع کریں گے، ان شاءاللہ۔ دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی۔ امن پھر واپس لوٹے گا، ا نشاءاللہ

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر سردار یعقوب ناصر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دورے سے بلوچستان کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،نواز شریف کے ملک میں آنے سے سیاست میں انقلاب برپا ہوا ہے، مسلم لیگ ن صوبے کی سیاست میں فعال کردار ادا کرے گی، تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے،

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کا سفر دوبارہ آگے بڑھانے کے لیے قائد میاں نواز شریف کے ہمراہ ہم آج کوئٹہ جا رہے ہیں۔ وطن واپسی کے کچھ دن بعد ہی بعد میاں نواز شریف کا یہ دورہ دراصل بلوچستان کی خوشحالی کے لیے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے جسے میاں نواز شریف نے اپنے ہر دور میں ترجیح دی۔

ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کا پاکستان واپسی کے بعد سب سے پہلے کوئٹہ کا دورہ ثابت کرتا ہے کہ وہ بلوچستان اور اسکے عوام سے بے حد پیار کرتے ہیں۔صرف نواز شریف ہی وہ لیڈر ہیں جنہوں نے بلوچستان کو ترقی دی اور آئندہ بھی دیں گے

قبل ازیں چیرمین سینٹ صادق سنجرانی بھی کوئٹہ روانہ ہو گئے ،بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد آج سہ پہر نواز شریف سے ملاقات کرے گا ،بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور دیگر رہنما شامل ہونگے ،وفد میں باپ پارٹی کے صدر خالد مگسی ، سیکرٹری جنرل منظور کاکڑ اور دیگر رہنما بھی ہونگے ،بلوچستان عوامی پارٹی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کریں گے،ن لیگ اور باپ پارٹی کے درمیان آئندہ سیاسی اتحاد پر بھی بات چیت ہوگی.

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء ایاز صادق گزشتہ روز ہی کوئٹہ پہنچ گئے تھے ،20 سے زائد اہم رہنماء ن لیگ میں شامل ہونگے ، سابق وزیر اعلیٰ جام کمال،بی اے پی کے سابق وزراء سردارعبد الرحمن کھیتران ، عاصم کرد گیلو، نور محمد دمڑ،کریم نوشیرانی سمیت اہم شخصیات ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں،پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں میں سے بھی شخصیات کا ن لیگ میں شمولیت کا امکان ہے، نواز شریف مختلف پارٹیوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے،نواز شریف کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے ، نواز شریف 15نومبر کو کوئٹہ کا دورہ مکمل کرکے لاہور جائیں گے،

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ویڈیو سامنے آ گئی

مسجد کے اندر بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا قاری گرفتار

خواتین گروہ کے ہاتھوں درجنوں افراد کے لُٹنے کا انکشاف

Shares: