نوازشریف کو اللہ کی طرف سے سزا ملی،چھپ چھپ کر کافی پیتا ہے‘ پی پی رہنما کی نوازشریف پر کڑی تنقید

0
82

مظفر آباد: نوازشریف کو اللہ کی طرف سے سزا ملی،چھپ چھپ کر کافی پیتا ہے‘ پی پی رہنما کی نوازشریف پر کڑی تنقید،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردار قمر زمان نے نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں دربدر اور چھپ کر کافی پینے والے شخص کو اللہ کی طرف سے سزا ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنما سردار قمر زمان کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کی میرےسامنےکوئی حیثیت نہیں کیونکہ وہ لندن میں دربدر ہے اور چھپ چھپ کر کیفے میں کافی پیتا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف سے اچھا تو وہ غریب ہے جو 12 فٹ کے کمرے کا بادشاہ ہے کیونکہ 25 ہزار کنال کا محل ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کا قائد لندن میں دربدر ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کی دربدری اور چھپ چھپ کر زندگی گزارنا دراصل اللہ کی طرف سے سزا ہے، اس سے اچھا تو میں اور میرے حلقے کا غریب ہے جو کم از کم اپنے گھر اور علاقے میں تو رہتا ہے‘۔

Leave a reply