باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورنے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس آویزاں کردیا

نواز شریف کو اشتہاری قراردینے کا نوٹس عدالت کے باہر اور ان کی رہائش گاہ پر آویزاں کیا گیا،احتساب عدالت لاہور کے جج اسد علی خان نے عدالتی نوٹس جاری کیا،تفتیشی افسر وزرات خارجہ کے ذریعے لندن اشتہاری قرار دینے کا نوٹس ارسال کریں گے

قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف کے اشتہاری ہونے پرنیب نے ایف آئی اے او رپولیس کو خط لکھ دیئے,نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں ایف آئی اے کو کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا رکارڈ امیگریشن سسٹم میں شامل کیا جائے،ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نیب خط پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا،نوازشریف کانام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کیلیے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھا گیا ہے

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی

غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان

ن لیگی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر،شبلی فراز نے مزار قائد پر کھڑے ہو کر کیا کہا؟

نیب نے نواز شریف کے اشتہاری ہونے کے معاملے پر لاہور پولیس کو بھی خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کا اشتہار ہر تھانے میں ان کی تصویر کے ہمراہ لگایا جائے ،رائے ونڈ محل کے باہر بھی اشتہار لگایا جائے، لاہور پولیس کو خط نیب راولپنڈی کی جانب سے لکھا گیا ہے،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ تھانے میں بھی وارنٹ گرفتاری کا سرکاری رکارڈ میں اندراج کیا جائے

وزارت داخلہ کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط موصول ہوا ہے۔نیب نے خط میں لکھا ہے کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہو چکے ہیں۔ نوازشریف کواشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف کے سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے۔

نیب نے خط میں کہا ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے وزارت داخلہ انٹرپول سے بھی رابطہ کرے۔خیال رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بذریعہ اشتہار طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم اگر 30 دن کے اندر پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

Shares: