نواز شریف کے ایک بار پھر شدید بیمار ہونے کا وقت آ گیا، شہباز گل

0
77

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کو اگلی پیشی تک سر نڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔ نواز شریف ایک بار پھر شدید بیمار ہو جائیں گے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ابھی ن لیگ کی پوری قیادت عدالت سے باہر آ کر با جماعت جھوٹ بول کر عدالت کے اس حکم کی مختلف تاویلیں دیگی-اور اب چند دن میں آپ دیکھیں گے نواز ایک بار پھر شدید بیمار ہو جائیں گے۔ یہ جھوٹ کی بیماری ہے جو ضرورتاً ہوتی ہے

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف میڈیکل رپورٹس سے ایک بات تو ثابت ہو گئی کہ وہ شدید بیمار نہیں۔رپورٹس نے یہ ثابت کردیا کہ کسی قسم کی ایمرجنسی نہیں تھی کیونکہ ایمرجنسی کہ مریضوں کہ تمام پراسیجر تو لگاتار ہوتے رہے۔اور نواز سڑکوں پر گھومتے پھرتے رہے۔ان کی اپنی دی گئی رپورٹس ان کے جھوٹ کا منہ چڑا رہی ہیں

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلا م آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے کا حکم دے دیا, اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس پر نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوار شریف کو 10 ستمبر کو طلب کر لیا،نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ 3 ہفتے کا وقت دیں لیکن عدالت نے نواز شریف کو 10 ستمبر کو طلب کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی نے سماعت کی،نیب نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کردی،پراسیکیوٹر نیب جہانزیب بھروانہ نے عدالت میں کہا کہ ہم نواز شریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہیں،

اسلا م آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو عدالت کے سامنے سرینڈرکرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت کا سٹیٹس بتائیں جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت مسترد کر دی ہے، عدالت نے کہا کہ ضمانت نہیں ہے تو نواز شریف عدالت میں پیش ہوں،ہم نواز شریف کو مفرور نہیں قرار دے رہے بلکہ ایک موقع دے رہے ہیں، نواز شریف سرنڈر کریں اور عدالت میں پیش ہوں

Leave a reply