راولپنڈی کے نواحی علاقے چونترہ میں نایاب نسل کے ہرن کا غیر قانونی شکار کیا گیا-
باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے ہم نیوز کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے خونخوار کتوں کے ذریعے ہرن کا شکار کیا گیا نایاب نسل کے نر ہرن کو کتوں نے شدید زخمی کردیا۔
شکاریوں نے نایاب نسل کے ہرن کو رسی سے کچھ دیر باندھے رکھا تاہم بعد ازاں ہرن کو ذبح کرکے اس کا گوشت تقسیم کردیا۔
اس حوالے سے پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ شکاریوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں نایاب نسل کا ہرن ہوگ ڈیئر دریائے سندھ کے کنارے پایا جاتا ہے۔ممکن ہے یہ ہرن دریائے سندھ سے ہوتا ہوا ندی کے ذریعے چونترہ کے علاقے میں آگیا ہو۔