نئے بھارتی آرمی چیف کی "گیدڑ بھبھکی” پاکستان نے دیا منہ توڑ جواب، کیا کہا؟

نئے بھارتی آرمی چیف کی "گیدڑ بھبھکی” پاکستان نے دیا منہ توڑ جواب، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ کسی بھی بھارتی جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، پاکستان کی تیاری اورعزم پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے نئے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان کومسترد کرتے ہیں، کسی بھارتی جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، پاکستان کی تیاری اورعزم پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے ۔بھارتی بیانات فالس فلیگ کی طرف اشارہ کرتے ہیں، بھارت کے نئے آرمی چیف کا مقبوضہ کشمیر پر حملے کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ، اشتعال انگیزیوں کے باوجود امن و سلامتی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ پاکستان آزاد کشمیر کے اندر کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور بالا کوٹ میں جارحیت پر پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کسی کو نہیں بھولنا چاہیے.

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کو معمول پر لانے کے دعوﺅں میں حقیقت نہیں ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن کو 150دن ہوچکے ہیں۔بھارت سینئر حریت قیاد ت ، چھوٹے بچوں کورہا کرے اور نولاکھ فوج کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکالے ، وادی میں مواصلات پر عائدپابندیاں ختم کی جائیں ۔ پاکستان نے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی توثیق کی ہے ، پاکستان عالمی فورمز پر کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا .

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ چین، سعودی عرب، امریکہ سمیت دیگر ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ سال 2019 میں پاکستان کو مختلف محاذوں پرقابل ذکر کامیابیاں ملیں۔ مودی سرکارکی ہندو توا پالیسی سے خطے کی امن وسلامتی خطرے میں ہے۔ عالمی برادری کو صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ 2019میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیاب رہی۔ امریکہ کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات میں بہتری آئی۔ 2019 میں پاکستان کو مختلف محازوں پرقابل ذکر کامیابیاں ملیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی المیہ کو 151روز ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھرمیں بھارت کی ہندو توا پالیسی کو بے نقاب کیا۔ پاکستان کی جانب سے افغان مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھنے کا بتاتے ہوئے کہا کہ سارک کانفرنس کا انعقاد بعض رکن ممالک کی جانب سے رکاوٹوں کا شکار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں،2019مقبوضہ کشمیر کے لیے نہایت چیلنج کا سال رہا،پاکستان نے 2019 میں کشمیر سے متعلق موقف کو دنیا بھر میں منوایا،دنیاکے کئی ممالک نے مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستانی موقف کی تائید کی،80امریکی ارکان کانگریس نے کشمیر سے متعلق آواز بلند کی،وزیراعظم نے اقوام متحدہ اجلاس برائے عالمی مہاجرین میں شرکت کی،2019میں کرتارپورراہداری کا افتتاح کیا گیا،سال 2019 میں کئی عالمی شخصیات نے پاکستان کے دورے کیے،

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

واضح رہے کہ بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے کا کہنا تھا کہ بھارت سرحد پار دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے پیشگی سرجیکل سٹرائیک کرنے کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔بھارت کے 28ویں آرمی چیف کے طورپر عہدہ سنبھالنے کے بعدبھارتی میڈیا کو دئیے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں جنرل نروانے نے کہاکہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے مسئلہ ہے، بھارت دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے حق میں ہے۔ اب دہشت گردی سے متعدد ممالک متاثر ہو رہے ہیں، ایسے میں پوری دنیا دہشت گردی کے خطرات کو سمجھنے لگی ہے۔

Comments are closed.