نئے سال کا پہلا دن،وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب، ایجنڈہ کیا؟ وزراء پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر طلب کر لیا، وزیراعظم آفس نے کابینہ اراکین کو ہنگامی اجلاس سے متعلق آگاہ کر دیا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے.
تمام کابینہ اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے، کابینہ اراکین کو ہنگامی اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ نہیں کیا گیا،
اجلاس میں وزیراعظم نئے سال کے حکومتی اہداف سے کابینہ اراکین کو آگاہ کریں گے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس کابینہ اجلاس کے بعد ہوگا۔ جس میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی شرکت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزیراعظم نے ااجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد طلب کیا ہے، اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی.
کابینہ اجلاس کے بعد آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بھی ہونا ہے، گزشتہ روز بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو اتھا،
اجلاس میں ایجنڈے پر بات چیت ہوئی، سوشل میڈیا پر وفاقی کابینہ اجلاس کے حوالہ سے صارفین نے ٹویٹ کئے اور کہا کہ اجلاس میں سب کو منع کر دیا گیا ہے کہ حریم شاہ کے ساتھ کوئی رابطہ میں نہ رہے، وفاقی کابینہ کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر بڑی تنقید کی گئی ،کیا واقعی وفاقی کابینہ اجلاس میں حریم شاہ کے حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی؟
حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی
شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا
حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان
ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟
سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف
حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا
حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران
کابینہ اجلاس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ دی تو اس میں حریم شاہ کے حوالہ سے بھی سوال سامنے آیا، صحافی نے فردوس اعوان سے استفسار کیا کہ ’کیا کابینہ کے اجلاس میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا ذکر بھی ہوا ؟
جس پر معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے اختیار میں ہے کہ گیجٹس سے اپنی زندگی کو جہنم بنالیں یا جنت.








