نذیر چوہان کی درخواست ضمانت،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

نذیر چوہان کی درخواست ضمانت،عدالت نے فیصلہ سنا دیا
سیشن کورٹ لاہور نے ایم پی اے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت منظور کرلی

ایم پی اے نذیر چوہان کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کےعوض ضمانت منظورکی گئی سیشن کورٹ لاہور نے مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر سے صلح کی بنیاد پر ضمانت منظور کی ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا تھا

قبل ازیں وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو معاف کردیا شہزاد اکبر نے اسٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کردیا بیان حلفی میں کہا گیا کہ نذیر چوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا ، نذیر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے نذیر چوہان نے بے بنیاد الزامات پر معذرت بھی کرلی ہےنذیر چوہان کی بعد از گرفتاری ضمانت پر اعتراض نہیں

یاد رہے کہ ریس کورس پولیس نے نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی شکایت کے بعد حراست میں لیا تھا ، بعدازاں انہیں عدالت پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت منظور ہو گئی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا تھا تا ہم ز شہزاد اکبر کی ہی شکایت پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے نذیر چوہان کو ایک مرتبہ پھر سے حراست میں لے لیا تھا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، لاہور کے تھانہ ریس کورس میں شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔مقدمے میں 298, 189,589 اور153 کی دفعات شامل ہیں

جہانگیر ترین کو ملی خوشخبری، ایسا اعلان کر دیا کہ سب کے پسینے چھوٹ گئے

جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

مقدمہ درج ہونے کے بعد ترین گروپ کے ایم پی اے کا گرفتاری دینے کا اعلان

نذیرچوہان کی گرفتاری، جہانگیر ترین گروپ نے بڑا فیصلہ کر لیا

Comments are closed.