اداکارہ نازش جہانگیر جنہوں نے نہایت کم عرصے میں ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں ، وہ بہت بلنٹ ہیں ان کے دل جو میں جو بھی ہوتا ہے وہ کھل کر کہہ دیتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تعریف کی ہے لاہوری کھانے کی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاہور کے نان چنے بہت مزے کے ہوتے ہیں ، ایسے نان چنے تو کراچی اور اسلام آباد میں بھی نہیں ملتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اس سے غرض نہیں کہ کمپنی کیسی ہو لیکن لاہوری نان چنے ہوں تو کیا ہی بات ہے۔اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا کہ لاہور میں جو نان ملتے ہیں وہ الگ قسم کے ہوتے ہیں ، اور جو چنوں کا ذائقہ ہوتا ہے کیا ہی بات ہے کھا کر مزہ آجاتا ہے.
”انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی بریانی بہت اچھی لگتی ہے ”لیکن لاہور کے کھانے کی جو بات اور مزہ ہے وہ الگ ہے. ہر شہر کی کھانوں میں خاصیت ہے ، لیکن لاہور کی نان چنے اور سری پائے خاصیت ہے. یاد رہے کہ نازش جہانگیر نے ماڈلنگ میں بھی اپنا نام بنایا ہے، اداکارہ کی اصل پہچان ڈرامے ہے . وہ کم مگر معیاری کام کرنے کا ترجیح دیتی ہیں.