باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو مزید ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی، نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا، عدالت نے پولیس کو ملزم سے تفتیش کرکے 28 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1419569245608939522
دوسری جانب نور مقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے نورمقدم قتل کیس میں 4 مزید اہم ترین دفعات شامل کر لیں اعانت جرم، جرم چھپانا اور شواہد پر پردہ ڈالنے کی دفعات مقدمے میں شامل کی گئی ہیں موت کی وجہ بذریعہ مجسٹریٹ معلوم کرانے کی دفعہ بھی مقدمے میں شامل کی گئی ہیں مجرم کوبچانے کیلئےثبوت مٹانا یا جھوٹی اطلاع دینے کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے نورمقدم قتل کیس میں مزید ملزمان کی گرفتاری کے بعد نئی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پولیس نے ملزم ظاہرجعفرکے والدین اور2 سیکیورٹی گارڈز کوگرفتار کیا
قبل ازیں گزشتہ روز نورمقدم کے والد سفیر پاکستان شوکت علی نے معروف صحافی تجزیہ نگار مبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا وقت ہے کہ مظلوموں کے ساتھ کھڑیں ہوں ، بے بسوں اورمظلوموں کی آواز بنیں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی مبشرلقمان نے کہا ہے کہ میری ابھی نور مقدم شہید کے والد سے بات ہوئی ہے۔اللہ تعالی انکو اور انکے اہل خانہ کو صبر دے مبشرلقمان نے مزید اس حوالے سے نورمقدم کے والد کے بہتے ہوئے آنسووں کی تصویرپیش کرتے ہوئے کہا کہ انکے والد نے مجھ سے کہا کہ میں انکا پیغام سب تک پہنچاوں کہ ہم سب نے اس ظلم کیخلاف بحیثیت معاشرہ کھڑا ہونا ہے اور آواز اٹھانی ہے۔ سینیئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ بھی عزم رکھتے ہیں کہ وہ ضرور آواز بنیں گے اورانشاءاللہ نورمقدم کے قاتلوں کوکیفرکردار تک پہنچانے کے لیے حق کی آواز بنیں گے
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں کمی نہ ہو سکی،سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا
مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کوہسار میں درج ہونیوالے ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی کل دوپہر ظاہرجعفر کا ٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا