این سی اوسی کا اجلاس کاروباری طبقے کے لیے اچھی خبر

0
35

این سی اوسی کا اجلاس کاروباری طبقے کے لیے اچھی خبر

باغی ٹی وی : کرونا کے وار کم ہوئے تو کاروباری طبقے کو بھی ریلیف مل گیا. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے کاروباری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے کاروبار 2 دن کے بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم دن کا فیصلہ تمام صوبائی اکائیاں خود کریں گی۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری اور نجی ملازمین کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی جائے گی۔ نجی شعبوں سے منسلک ملازمین کو 30 جون تک ویکسی نیشن کرانا ہوگی۔

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کرانے کیلئے مختلف شعبوں کو مراعات متعارف کرائی جائیں گی۔ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کو بڑھا کر واپس 100 فیصد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے.

ادھر این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 77 اموات ہوئی ہیں-

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 43 ہزار 900 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار118 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 2.54 فی صد رہی۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار453 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ36ہزار131 ہو چکی ہے۔

Leave a reply