مزید دیکھیں

مقبول

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کے دورے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

پنوعاقل: معصوم سید عابد شاہ کی بازیابی کے لیے 14ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری

میرپور ماتھیلو(نامہ نگارمشتاق لغاری) پنوعاقل سے اغوا کیے گئے...

ہائی کورٹس خودمختار ادارے،معاملات میں مداخلت مناسب نہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد: ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی...

ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف...

این سی اوسی نے ایس او پیز کو نظرانداز کرنے پر سخت وارننگ جاری کردی

باغی ٹی وی : این سی اوسی نے ایس او پیز کو نظرانداز کرنے پر سخت وارننگ جاری کردی

این سی سی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت اسد عمر نے کی صدارت کی۔ این سی او سی کو صحت کے مختلف رہنما خطوط پر عمل درآمد سے آگاہ کیا گیا تھا اجلاس میں بتایا گیا کہ ان ہدایات پر عمل درآمد کے لئے جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ این سی او سی نے بیماری کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اموات کی شرح پر شدید تشویش ظاہر کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بیماری میں تیزی سے بڑھتا ہوا رجحان نظر آرہا ہے اور پوزیٹو کیسز7.5 فیصد سے بڑھ چکے ہیں.
تقریبا تمام بڑے شہر 5 فیصد شرح کو عبور کر چکے ہیں.

اجلاس میں صوبائی انتظامیہ سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لئے فوری اقدامات کرنے کو کہا گیا ہے. عوام کی جانب سے ایس او پیز کو عام طور پر نظرانداز کرنے پر شدید تشویش ظاہر کی گئی۔ ایس او پیز کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی ، ماسک نہ پہننے ، سماجی فاصلے کو نظرانداز کرنے سمیت احکامات کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی اطلاعات ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ایک بار پھر عمدہ مثال پیش کریں اور ایس او پیز کی پیروی کریں۔ بصورت دیگر سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے جس کے نتیجے میں کاروبار بند اور معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔
اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں کوویڈ ویکسینیشن مراکز اتوار اور قومی تعطیلات پر بند رہیں گے
رونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

پاکستان میں ساٹھ سال سے بڑی عمر کے بزرگوں کو کرونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ہے،پنجاب حکومت کے محکمہ صحت نے ویکسین لگانے کے زبردست انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ کیپٹن(ر) عثمان کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ لوگ آنے پر ایکسپوسنٹر میں رش ہو جاتا ہے اس لئے لاہور میں دو اور سنٹر قائم کرنے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس لگانے کے لئے پنجاب میں 114سینٹرز بنائے گئے ہیں،عمر کے حساب سے شہریوں کو بلارہے ہیں، جیسے جیسے ویکسین بڑھے گی اس کا دائرہ کار بھی بڑھائیں گے

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کے ہمراہ ایکسپوویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا اور 60سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ،معروف ایڈوکیٹ اعتزازاحسن سمیت نے بھی اہلیہ کے ہمراہ ویکسین لگوائی اور پنجاب حکومت کے انتظامات کو سراہا.

خبردار ، باز آ جائیں، ورنہ پابندیاں سخت ہو سکتی ہیں،حکومت کا عوام کو مشورہ