پنجاب: لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہور کے بیدیاں روڈ پر مکان کی خستہ حال چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر دو افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔
ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عثمان اور دلاور کے نام سے ہوئی ہےزخمی ہونے والی بچی کو فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ مون سون بارشوں میں جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردی پاکستان میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 304 افراد لقمہ اجل بنے۔
این ڈی ایم اے کے جاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جس میں جاں بحق افراد میں 132 مرد 84 خواتین اور 118 بچے شامل ہیں –
بارش میں دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اسلام آباد پولیس
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 99خیبر پختونخواہ میں 61 اموات پنجاب میں 60 اموات، سندھ میں 70 گلگت بلتستان 8 آزاد کشمیر پانچ اسلام آباد ایک موت رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں کے نتیجے میں 8 ہزار 8 سو 89 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں سے 5255 گھر جزوی طور پر متاثر ہوے ، 3634 گھر منہدم ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستا ن میں 6 ہزار خیبر پختونخواہ میں 2406 گھروں کو نقصان پہنچا، اسی طرح سندھ میں 165 جی بی میں 173 گھر متاثر ہوئے جبکہ 1694 لائیو سٹاک سیلابی ریلوں کی نظر ہوگئے۔








