پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور با صلاحیت اداکارہ نیلم منیر نے 11 دن میں ہی کورونا کو شکست دے دی-

باغی ٹی وی : نیلم منیر میں رواں ماہ 9 دسمبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

اداکارہ کی جانب سے خود میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق سے دو دن قبل ہی سوشل میڈیا پر ان کے بیمار ہونے کی خبریں گردش میں تھیں تاہم انہوں نے خود 9 دسمبر کو تصدیق کی تھی کہ انہیں کورونا ہوگیا۔

کورونا کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی شدید علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئیں

اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک نوٹ شئیر کیا جس پر انہوں نے لکھا ہے کہ میں آپ سب کو کچھ ضروری باتیں بتانا چاہتی ہوں جن سے پچھلے چند روز سے میں گزر رہی تھی-

انہوں نے بتایا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہےجبکہ میرے تمام گھر والے بالکل صحت منداور محفوظ ہیں۔

اداکارہ نیلم منیر نے لکھا تھا کہ میرے اور میرے اہل خانہ کے لیےیہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے ہم سب اس وقت ایک مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہےاور الحمداللہ میں اب بہت بہتر محسوس کررہی ہوں۔

صنم جنگ بیٹی سمیت کورونا وائرس کا شکار

اداکارہ نے بتایا تھا کہ اگرچہ انہوں نے خود کو محفوظ کرنے کے لیے تمام لازمی اقدامات کر رکھے تھے،تاہم اس باوجود وہ کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔

کورونا کی تصدیق کرنے کے 11 دن بعد ہی اب نیلم منیر نے بتایا کہ ان کا کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آگیا اور وہ اب صحت مند ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو میں اپنا کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کا بتایا اور وہ ویڈیو میں بلکل صحت مند اور خوش دکھائی دیں۔

اداکارہ و فلمساز سنگیتا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

اداکارہ نے بتایا کہ ان میں قرنطینہ کے دوران کورونا کی کون سی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور انہوں نے ان سے کیسے خود کو بچایا اور قرنطینہ میں انہوں نے کیا کھایا، کیا پیا، اس متعلق وہ جلد ہی ویڈیوجاری کریں گی۔

اداکارہ نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی تمام افراد کو کورونا سے احتیاط کرنے کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ داکارہ نیلم منیر کے علاوہ ماہرہ خان، سینئیر اداکارہ سنگیتا ، بہروز سبز واری،مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-

کورونا کوئی مزاق نہیں بلکہ جان لیوا وبا ہے اس سے بچنے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیرکوسختی سے اپنانا ہوگا شوبز فنکار

عامر لیاقت حسین نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

ڈاکٹرعامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کرونا وائرس کا شکار

ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

اداکارہ مریم نفیس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وائرس کا شکار

اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

Shares: