نیند بھی لیں اور پیسے بھی کمائیں
دنیا بھر میں دفاتر کو یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ ملازمین کو اچھی سہولیات اور ان کے ذہن سے دباؤ کم کرکے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کام کرنے کے مقامات کو بہتر بنانے کا ایک عالمی رحجان چل پڑا ہے امریکا کی مشہور ہیلتھ انشورنس کمپنی ایٹنا نے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے ان ملازمین کو مالی فائدہ دینا شروع کر دیا ہے جو کافی نیند لیتے ہیں امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں واقع دفتر میں کام کرنے والے وہ تمام ملازمین سالانہ 300 ڈالر تک کما سکتے ہیں جو روزانہ کم ازکم سات گھنٹے کی نیند لیتے ہیں اس اقدام کی دراصل وجہ یہ ہے کہ نیند کی کمی سے کام کرنے کی صلاحیت بُری طرح اثر انداز ہوتی ہے ادارے کے چئیرمین کہتے ہیں کہ اگر ملازمین اگر ذہنی طور پر حاظر اور تیار ہوں تو کام جلدی اور اچھی طرح کر سکتے ہیں اگر نیند پوری نہ ہوتو ایسا ممکن نہیں اس کا حل ادارے نے یہ پیش کیا ہے ہر 20 راتوں پر جن میں ملازمین 7 یا اس سے زیادہ نیند لیں گے ادارہ انہیں پچیس ڈالرز کی ادائیگی کرے گا یعنی ہر رات کے سو ڈالر یہ سالانہ 300 ڈالرز بن سکتے ہیں اگر ملازمین فٹ بٹ جیسی کوئی ڈیوائس ہاتھوں پر پہنیں تو ان کے نیند کے گھنٹے خودکار طور پر جانے جا سکتے ہیں لیکن ملازمین خود بھی نوٹ کر کے ادارے کو دے سکتے ہیں ایک اندازے کے مطابق پینتیس فیصد امریکی بالغ افراد ایک رات میں سات گھنٹے کی نیند بھی نہیں لیتے نیند کی یہ کمی کئی امراض کا سبب بن سکتی ہے

نیند بھی لیں اور پیسے بھی کمائیں
Shares: