انڈین پنجابی اداکارہ نیروباجوہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمارے ہاں اگر ہیروئین زرا عمر میں‌زیادہ ہونے لگتی ہے تو لوگ جینے نہیں دیتے اور کہتے ہیں کہ بس کردو جان چھوڑ دو ، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لڑکیوں کے لئے خود ہی فیصلہ کر لیا جاتا ہے کہ کب اور کس عمر تک انہوں نے کتنا اور کیا کام کرنا ہے. انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ کسی جگہ ائیر پورٹ پر تھی میرے پاس ایک آدمی آیا ، مجھے لگا کہ وہ میرا فین ہو گا، وہ آیا اور بہت پیار سے بولا کہ آپ بہت اچھا کام کرتی ہیں.

لیکن ”پلیز اب آپ فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیں” ، آپ نے بہت کام کر لیا ہے اب گھر میں آرام کریں. نیروباجوہ کہتی ہیں کہ جب اس آدمی نے ایسا کہا تو میں نے اسکو کچھ نہیں کہا اور ہنس کر ٹال دیا اور میں نے کہا کہ جی جی میں‌سوچتی ہوں اس بارے میں . انہوں نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے لوگوں کے رویے دیکھ کر کہ خواتین کے لئے سوسائٹہ خود ہی طے کر لیتی ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں .

کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

Shares: