پنجاب ہائی وے پٹرول کی بروقت کاروائی، خود کشی کیلئے نہر میں کودنے والی ایک اور قیمتی جان کو بچا لیا
شیخوپورہ کی رہائشی خاتون مہوش حبیب نے خاوند سے جھگڑے اور تشدد سے دلبرداشتہ ہو کر خانپور نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پٹرولنگ پر موجود پی ایچ پی ٹیم سب انسپکٹر دلدار علی کی قیادت میں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی ،پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو نہر سے بحفاظت نہر سے باہر نکالا۔ خاتون مہوش حبیب کے بھائی اور والدہ کو اطلاع کرکے موقع پر بلوایا گیا،ضروری کاروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا۔
خاتون مہوش حبیب کی والدہ عذرا بی بی اور بھائی عظیم نے پولیس ٹیم سے اظہار تشکر کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قیمتی جان بچانے والے پی ایچ پی اہلکاروں کو شاباش ، تعریفی سند دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ، پی ایچ پی ٹیم کی کاوش قابل ستائش ہے۔
ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا
الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل
مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف
الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل
مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟