اسلام آباد:نئی دلی جانے والی ائیر ایمبولینس کی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ:پاکستانی حکام نے بھرپورمدد کی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دلی جانے والی ائیر ایمبولینس نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق ائیر ایمبولینس میں مریض کو نئی دلی لیجایا جارہا تھاکہ ائیر ایمبولینس نے ایندھن کیلئے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

ذرائع ائیرپورٹ نے بتایا کہ ائیر ایمبولینس تیل بھرنے کے بعد کراچی سے نئی دلی روانہ ہو گئی۔

یادرہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی طیارے ہنگامی طورپاکستان میں اترتے رہتے ہیں‌ اورانسانی اورجہازکے لیے ٹیکنیکل مدد کی خواہش کا اظہارکرتے ہیں‌

Shares: