بزدارحکومت چھا گئی”نیا پاکستان، نیا نظام“آبیانے کا سوسالہ استحصالی نظام ختم

0
56

لاہور:بزدارحکومت چھا گئی”نیا پاکستان، نیا نظام“آبیانے کا سوسالہ استحصالی نظام ختم ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرصوبے کے کاشتکاروں کو سہولت دینے کیلئے جدید ای آبیانہ نظام متعارف کرا دیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے 90 شاہراہ قائداعظم پر آج ای آبیانہ بلنگ سسٹم متعارف کرانے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کاشتکاروں سے آبیانہ وصولی کے جدید ای سسٹم کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آبیانہ وصولی کے جدید ای سسٹم رائج ہونے سے آبیانہ کے ایک صدی پرانے نظام کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 4 پائلٹ کینال ڈویژنز خانواہ، لیہ، قصور اور شیخوپورہ میں ای آبیانہ نظام کا اجراء کیا گیا ہے اوراس نظام کو بتدریج پورے صوبے میں متعارف کرایا جائے گا۔

ای آبیانہ نظام پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کیاگیاہے۔وفاقی وزیرغلام سرور خان، صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری، صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

Leave a reply