برگرڈاکو،نیا سٹائل ،سنسنی خیز انکشافات ، کراچی سے لاہورتک

0
48

کراچی:برگرڈاکو،نیا سٹائل ،سنسنی خیز انکشافات ، کراچی سے لاہورتک مشہوریاں ، اطلاعات کےمطابق پولیس نے ایک گروہ پکڑا ہے جس کے نہ صرف ہاتھ ہی لمبے ہیں بلکہ وہ لمبے لمبے سفر کرکے لوٹتے بھی ہیں، اطلاعات کے مطابق تین شہروں کی پولیس کو مطلوب ڈکیتی میں ملوث شاہد برگر گروپ کو بلآخر کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان نے صرف کراچی میں 30 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے 5 سو 20 تولے سونا لوٹا۔

کرتارپورراہداری، من موہن سنگھ کی آمد اورعمران خان کااعلان

اس گمنام گروہ کے متعلق کراچی پولیس کی طرف سے دی گئی تفصیلات کے مطابق شاہد برگر گروپ کراچی کے علاوہ لاہور اور ملتان میں بھی بڑی وارداتیں کی، جس پر تینوں شہروں کی پولیس ملزمان کی تلاش میں تھی، شاہد برگر گینگ کراچی، لاہور اور ملتان پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق شاہد برگر گروپ نے 80 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی لوٹی، اپنے کیرئیر کی سب سے بڑی واردات اکتوبر 2018 گذری میں کی، بنگلے سے ڈھائی سو تولے سونا اور ساڑھے چار لاکھ لوٹے۔ دوسری بڑی واردات ہل پارک کے قریب کی جہاں سے 35 تولے سونا لوٹا، ہر گھر سے سونا، نقدی، غیرملکی کرنسی، پرائزبونڈ اور موبائل فون لوٹے، تمام وارداتیں اپریل 2018 سے اگست 2019 تک کی گئیں۔ وارداتیں ڈیفنس، کورنگی، گلستان جوہر اور کے ڈی اے میں کی گئیں۔

ابھی ایمانداری زندہ ہے،کراچی ایئرپورٹ کا دلچسپ واقعہ

شاہد برگر نے اعتراف کیا کہ مارٹن کواٹر، فیروزآباد، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں بھی وارداتیں کیں، کراچی کے علاوہ لاہور اور ملتان میں بھی بڑی وارداتیں کیں، ڈکیت گروہ 13 ساتھیوں پر مشتمل تھا، صرف اسی گھر میں ڈکیتی مارتے جس کا دروازہ کھلا ہوتا۔ملزم کا اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ لوہے کا ایک خصوصی اسکیل مخصوص دروزاے کے لیے تیار کروایا تھا، ڈکیت کمیونٹی میں ایماندار گروپ کے نام سے شہرت کمائی، لوٹا ہوا مال منصفانہ طریقے سے برابر تقسیم ہوتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان سے ایک 222 رائفل دو 30 بور رائفل ایک بے بی گن برآمد ہوئی، چار آوان گولے اور ایک 30 بور پستول بھی برآمد کیا، 31 لاکھ روپے کیش دس تولہ سونا ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی، لوٹی ہوئی رقم سے 90 لاکھ روپے کی دو جائیدادیں بھی خریدی۔

Leave a reply