ہندوستانی آئل ٹینکر کےعملے کونائجیرین بحری قزاقوں نے اغوا کرلیا

0
38

نئی دہلی :ہندوستانی آئل ٹینکر کے عملے کے بیس افراد کو نائیجیریا کے ساحلی علاقوں میں اغوا کرلیا گیا ہے۔ہندوستانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ابوجا میں ہندوستانی سفارتی مشن مذکورہ آئل ٹینکرکے عملے کے افراد کے اغوا کے معاملے پر نائیجیریا اور دیگر افریقی ملکوں کے حکام سے رابطے میں ہے۔

پاکستان میں کسی کوپرویزمشرف کو سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ ہوبھارت کوضرورہوا

ہندوستانی ذرائع نے اس آئل ٹینکر کے عملے کے دیگرافراد اور ان کی تعداد کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں اور نہ ہی اغوا کئے گئے لوگوں کی شہریت کے بارے میں کوئی اشارہ دیا ہے۔

عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی

واضح رہے کہ دس روز قبل نائیجیریا کے ساحل کے قریب ایک یونانی آئل ٹینکر نیو کنسلٹیشن کے عملے کے انیس افراد کو اغوا کرلیا گیا تھا جس میں ہندوستانی اور ترک شہری شامل ہیں۔

بحری ٹرانسپورٹ کی بہت سی بین الاقوامی کمپنیوں نے پچھلے دنوں اس بابت خبردار کیا تھا کہ نائیجیریا کے ساحلوں کے قریب قزاقی کے خطرات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

پرویزمشرف ہماری شان ،سابق فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید…

Leave a reply