ترکی نے شمالی شام میں آپریشن کا آغاز کیا ہوا ہے۔ ترکی کو مختلف ممالک کی طرف سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔ تاہم امریکی صدر ٹرمپ نے ترکی کے اس اقدا م کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ اب ترکی پر نئی پابندیاں لگیں گی یا نہیں اس حوالے سے بھی خبر آ گئی ہے۔

امریکی ری پبلیکنز ارکان کی ترکی پرپابندیاں‌لگانے کی تیاریاں

امریکی میڈیا کے مطابق سیکرٹری خزانہ اسٹیون منچن نے وائٹ ہاﺅس کے بریفنگ روم میں کہا کہ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو ترکی پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اختیار دیا ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔

منچن نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ ہم مالیاتی اداروں کو محتاط رہنے کا نوٹس دے رہے ہیںکہ پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ منچن کے بقول یہ پابندیاں بہت سخت ہوں گی ۔ ہمیں امید ہے کہ ہمیں ان کا استعمال نہیں کرنا پڑے گا لیکن اگر ضرورت پڑی تو ہم ترکی کی معیشت کو بند کردیں گے۔

شام میں ترکی کے کتنے فوجی ہلاک ہو گئے، خبر آگئی

واضح رہے کہ ٹرمپ نے شمالی شام سے امریکی فوجوںکے واپس بلانے کا دفاع کیا ۔ ٹرمپ کے اس اقدام کی وجہ سے امریکہ کی اتحادی کرد ملیشیاﺅں پر حملہ کا راستہ صاف ہوا۔

ترکی شام میں کہاں تک اندر جا کر کارروائی کرنا چاہتا ہے ، خبر آگئی

ٹرمپ کے امریکی فوج کے واپس بلانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جنوبی کیرولائنا کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے تو اس فیصلے کو ٹرمت کی صدارت کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ہے۔

منچن نے مزید کہا ، "اس صورتحال پر ہم سب فکرمند ہیں۔دوسری طرف محکمہ خزانہ کے مطابق ، ٹرمپ ایک ایسے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر رہے ہیں جو امریکہ کو ترکی کی انفرادی شخصیات یا اداروں کے خلاف پابندی کی اجازت دے دے گا۔

Shares: