پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 12 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی

cricket

پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دیتے ہوئے 12 سال بعد ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ جبکہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لئے 288 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم قومی ٹیم کے بولرز کی بدولت کیوی ٹیم 261 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بلنڈل اورمیک کونکی کی نصف سنچریاں رائیگاں گئی، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ،شاہین آفریدی اوروسیم جونیئرنے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔


اس سے قبل قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے، امام الحق 90 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان بابراعظم نے عمدہ نصف سینچری کی بدولت 54 رنز بنائے، محمد رضوان نے 32 رنز اسکور کئے۔ پہلے دو ون ڈے میچز میں مسلسل سینچریاں داغنے والے فخرزمان آج 19 رنز بناسکے، سلمان آغا نے بھی 31 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، ایڈم ملنے 2 اور کول میکونچی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹاس کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ حریف ٹیم کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ اس وکٹ پر 280 سے 290 اسکور فائٹنگ ہوگا۔ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم پلیئنگ الیون کا حصہ بنے جب کہ اسامہ میر، حارث رؤف اور احسان اللہ کو ۤآرام دیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد نواز کو ایکسرے کیلئے لے جایا گیا ہے ، محمد نواز کی انگلی پر گیند لگنے کے بعد سوجن آئی ہے۔ محمد نواز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بولنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 288 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جبکہ سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 287 رنز بنائے۔ اوپنر امام الحق اور فخر زمان کے درمیان 37 رنز کی شراکت ہی ہوسکی، فخر زمان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ پر کپتان بابر اعظم اورامام الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں نے 108 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی جس میں بابر اعظم کا حصہ 54 رنز کا رہا۔


عبداللہ شفیق 19 رنز بناکر پویلین لوٹے، 90 رنز کی شاندار باری کھیلنے والے امام الحق 192 کے مجموعی اسکور پر میدان سے باہر گئے۔ آغاسلمان نے 31 جبکہ محمد رضوان نے 32 رنز بنائے، شاداب خان 21 اور محمد نواز 11رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ یوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے 3 ، ایڈم ملنے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں3 تبدیلیاں کرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف، احسان اللہ اور اسامہ میر ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ان تینوں کی جگہ شاداب خان ، محمد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔
5 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

Comments are closed.