نیوزی لینڈ سے پاکستان کو 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں47 رنز سے شکست

0
57

نیوزی لینڈ سے پاکستان کو 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں47 رنز سے شکست

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں47 رنز سے شکست دے دی، البتہ گرین شرٹس نے سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی ہے جبکہ کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 252 رنز بناسکی، افتخار احمد 94 اور سلمان علی آغان 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔ علاوہ ازیں آخری ون ڈے میں شکست کے ساتھ ہی پاکستان جس نے گزشتہ میچ جیت کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، وہ نمبر ون پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

کراچی میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیتا اور بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔ جبکہ کیویز کی پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 299 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول ینگ 87 اور کپتان ٹام لیتھم 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آخری ون ڈے کے لیے پاکستان کی جانب سے شان مسعود، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، وسیم جونیئر اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ تھے۔

نیوی لینڈ کی ٹیم میں کپتان ٹام لیتھم ، وِل ینگ ، ٹام بلنڈل ، ہینری نکلز ،کول مکونچی، مارک چیپمین ، ایڈم ملنے ، ہینری شپلے ، ایش سوڈھی اور میٹ ہینری شامل تھے۔

سیریز کے آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو 32 کے مجموعی اسکور پر ٹام بلنڈل 15 رنز بناکر محمد وسیم کا شکار بنے۔ ایک وکٹ گرنے کے بعد ول ینگ اور ہینری نکولس کے درمیان 51 رنز کی شراکت داری بنی لیکن پھر نکولس بھی 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،اس کے بعد کپتان ٹام لیتھم اور ینگ ٹیم کا اسکور 157 رنر تک لے گئے لیکن پھر ول ینگ 87 رنز بناکر شاداب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان ٹام لیتھم بھی 59 رنز کی اننگز کھیل کر چلتے بنے، اس کے علاوہ مارک چیپمین نے 43، مک کونکی نے 26 اور رویندرا 28 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 299 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، شاداب اور اسامہ میر نے 2،2 جبکہ حارث رؤف اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ لی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
نیوزی لینڈ 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا،30 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود اور کپتان بابر اعظم پویلین لوٹ گئے تھے، شان نے 7 اور بابر نے ایک رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑا۔ واضح رہے کہ گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں 4 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل تھی، آخری ون ڈے میں شکست کے ساتھ ہی پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

Leave a reply