این ایف آر سی سی اجلاس؛ سیلاب متاثرین کی بحالی زیر غور

0
102
flood

این ایف آر سی سی اجلاس؛ سیلاب متاثرین کی بحالی زیر غور

نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر میں ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ اختر نواز اور کورڈینیٹر ایف ایف آر سی سی میجر جنرل ظفر اقبال کے زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں بارے اجلاس ہوا جس میں فورم کو سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں خصوصاً سندھ اور بلوچستان کے صوبوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

این ایف آر سی سی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق: ڈپٹی چیئرمین نے فورم کو یونیسیف کی طرف سے عطیہ کردہ امدادی سامان کی بین الاقوامی پروازوں اور ترکی سے آنے والی ٹرینوں کے بارے میں آگاہ کیا۔  فورم کو مزید یہ بھی بتایا گیا کہ امدادی سامان لے جانے والی نو ٹرینوں میں سے 6 سیلاب متاثرین میں تقسیم کر دی گئی ہیں، تاہم باقی تین کو آج اتارنے کا منصوبہ ہے۔

اعلامیہ کے مطابق؛ ڈپٹی چیئرمین نے وزارت صحت کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ بچوں اور دودھ پلانے والی ماوں کی غذائی قلت کے حوالے سے صحت کے سنگین چیلنجز پر توجہ دیں۔  اور اسکے ساتھ ہی  وبائی امراض بالخصوص ملیریا اور ڈینگی پر قابو پانے پر توجہ مرکوز کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔ علاوہ ازین فورم کو فلڈ ریسیلینٹ شیلٹر ماڈلز کی تعمیر کے بارے میں بھی بتایا گیا اور کہا گیا کہ یہ ایک  ماحول دوست شلٹر ہیں۔  جبکہ مجوزہ ماڈل ولیج نے شیلٹر ہاؤسز کا مکمل تعمیراتی منصوبہ دیا تھا جو 2010 میں کافی کامیاب بھی ہوا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ یہ دارالحکومت ہے تورا بورا نہیں ہے،کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت
خاتون جج دھمکی کیس؛ آج کی سماعت میں فیصلے کا امکان
جاری اعلامیہ کے مطابق؛ چیئرمین این ڈی ایم اے نے فورم کو بتایا کہ پہلا مرحلہ سیلاب کا تھا خو ختم ہو چکا ہے اور اب بحالی کا دوسرا مرحلہ شروع ہے۔ اجلاس میں شریک لوگوں نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا اور متاثرین کی بحالی و آباد کاری پر خرچ کیے جانے والے اخراجات کی لاگت کا بھی جائزہ لیا۔  جبکہ ملیریا کے خطرے پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا جو جنوبی بلوچستان اور سندھ میں پھیل رہا ہے۔
بعد ازاں، وزیراعظم آفس میں فلڈ ڈیش بورڈ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا جہاں وزیراعظم ڈیش بورڈ کے آپریشنل کام کا اعلان کریں گے، جس میں سیلاب سے متعلق تمام ضروری تفصیلات درج ہوں گی۔

Leave a reply