1ہزارسے زائد این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی

0
30

کراچی :این جی اوز کی من مرضیاں اورریاست مخالف سرگرمیوں پرسندھ حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پاکستان میں کام کرنے والی مزید ایک ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مزید ایک ہزاراین جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے، این جی اوز کی منسوخی کا فیصلہ قواعد وضوابط کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

کراچی سے ذرائع کےمطابق سیکریٹری سماجی بہبود نوازشیخ کا کہنا ہے کہ اب تک سندھ میں5693کی رجسٹریشن منسوخ کی جاچکی ہیں۔نواز شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کی 697 این جی او جبکہ سکھر کی 263 اور لاڑکانہ کی 40 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے۔

سیکریٹری سماجی بہبود نواز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ این جی اوز نے آڈٹ رپورٹ اور الیکشن رپورٹس جمع نہیں کرائی تھیں جس کے بعد ان کیخلاف یہ اقدام کیا گیا۔یاد رہے کہ محکمہ سماجی بہبود حکومت سندھ نے صوبے بھر کی 4 ہزار 693 غیر فعال غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی رجسٹریشن منسوخ کردی تھی ، جس کا محکمہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا

Leave a reply