نائیجیریا سے تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے پاکستان مکمل تعاون کرے گا۔ وفاقی وزیر تجارت

0
76

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان ‘ لک افریقہ پالیسی’ کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے، اس پالیسی کا مقصد افریقی ممالک بشمول نائجیریا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانا ہے ، پاک ۔نائیجیریا تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے پاکستان مکمل تعاون کرے گا۔ وزارت تجارت کی طرف سے ہفتہ کو جاری بین کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائیجیریا کے وزیر برائے ہوا بازی ہادی سریکا کی قیادت میں چار رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے وزیر تجارت سید نوید قمر سے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفد اور وفاقی وزیر نے پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان عوام کے درمیان رابطے بڑھانے، ثقافتی تبادلوں کو فروغ اور سیاحتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کی۔

انہوں نے باہمی مفاہمتکو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان شعبوں میں قریبی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ تبادلہ خیال کا اہم محور ہوا بازی کا شعبہ رہا جس میں دونوں فریقوں نے اس شعبے میں مشترکہ منصوبوں اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہوا بازی کی صنعت میں رابطوں اور تعاون کو بڑھانے کے امکانات کو تسلیم کیا جو پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان تجارت اور اقتصادی ترقی میں اضافے میں معاون ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے نائیجیرین وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے معززمہمانوںکو پاکستان کی ‘ لک افریقہ پالیسی’ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے میں حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس پالیسی کا مقصد افریقی ممالک بشمول نائجیریا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
ملاقات مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئی، دونوں فریقین نے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے خاص طور پر ہوا بازی کے شعبے اور پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے کام کرنے کے لیے عزم کا اظہار کیا ۔

Leave a reply