پنجاب کی نگران حکومت آج بجٹ پیش کرے گی

نگران کابینہ آج اجلاس میں 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے گی
0
35
Nigran Hakumat

لاہور: پنجاب کی نگران حکومت آج بجٹ پیش کرے گی۔

باغی ٹی وی: محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت 1368 ارب روپے سے زائد کا مجموعی بجٹ پیش کرے گی 4 ماہ کے بجٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 426 ارب 87 کروڑ روپے اور غیرترقیاتی منصوبوں کے لیے 941 ارب 34 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جوائنٹ پریروٹیزکمیٹی نے بجٹ کےاعداد و شمارکی منظوری دے دی ہے اور نگران کابینہ آج اجلاس میں 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے گی۔

گریڈ ایک سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا جب کہ پنشن میں اضافےکا فیصلہ کابینہ کےاجلاس میں ہوگا محکمہ ہائر ایجوکیشن منصوبوں کے لیے 69 ارب 8 کروڑ، لٹریسی اور غیررسمی تعلیم کے لیے 4 ارب 64 کروڑ روپے،پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے لیے 64 ارب 84 کروڑ روپے اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کے لیے 58 ارب 21 کروڑ روپے مختص کرنےکی تجویز ہے۔

پنجاب پولیس؛ بیمار اہلکاروں کے علاج کیلئے 1 کروڑ 11 لاکھ 86 ہزار …

ذرائع کے مطابق صنعت و تجارت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 32 ارب 18 کروڑ، محکمہ اطلاعات و ثقافت کے لیے 3 ارب 41 کروڑ ، توانائی کےلیے 10 ارب 60 کروڑ روپے اورخواتین کی بہبود کےلیے 2 ارب 90 کروڑ روپے مختص کرنےکی تجویز ہے صوبائی حکومت مختلف بینکوں کی 565 ارب روپے کی مقروض ہے اور اس سال 32 ارب روپے سود کی مد میں ادا کرے گی-

دوسری جانب آئندہ مالی سال کے بجٹ پر حکومتی اتحاد کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات سامنے آئے ہیں، اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس آج طلب کیا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دونوں جماعتوں کے مالی امور سے متعلق وزرا اورماہرین اجلاس میں شریک ہوں گے۔

یونان میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج

واضح رہےکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم سے بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنےکا شکوہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیسا نہ ملا تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم پر دوہرے معیار کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کچھ اور بجٹ میں کچھ اور سامنے آیا، اس وقت ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم اپنی ٹیم میں شامل ان لوگوں سے ضرور حساب لیں جو وعدے پورے کرنے میں رکاوٹ ہیں ہمیں وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں، انہوں نے خود سیلاب کی تباہی دیکھی، وہ سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کریں، ہم عوام کا خیال رکھتے ہیں جب کہ دوسری جماعتیں مخصوص افرادکا خیال رکھتی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سےطویل ملاقات

Leave a reply