نگران وزیر اعظم مبینہ طور پر اسرائیل کا غیر اعلانیہ سفیر کا کردار ادا کررہا،حافظ حسین احمد

0
155
hafiz hussain

جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ مبینہ طور پر اسرائیل کا غیر اعلانیہ سفیر کا کردار ادا کررہا ہے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے بانی پاکستان کے فرمودات کو بھی نشانے تنقید بنانے سے بھی گریز نہیں کیا.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ عرصہ سے امریکی خوشنودی کے حصول کے لیے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو آلہ کار بنانے والوں نے آج ملک کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے اور اب بھی وہ امریکہ کے مفادات کے لیے دلالی کررہے ہیں،عالمی سطح پر امریکہ نے ہمیں اپنے مقاصد کے لیے کے لیے بے دریغ استعمال کیا اور افغانستان کے حوالے سے تو ہم جس طرح آلہ کار بنے وہ ایک بھیانک اور المناک تلخ تجربہ تھا

حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں "لیول پلینگ فیلڈ” کی باتیں کررہی ہیں ہمیں تو "لیول” کیا "فیلڈ” ہی نہیں مل رہی، مولانا فضل الرحمن سمیت ہماری قیادت کو تھریٹ پر مبنی خطوط دئیے جارہے ہیں،ہمیں جلسوں، جلوس اور الیکشن مہم سے روکا جارہا ہے،جب ہم تحفظات کا اظہار کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ ہم الیکشن موخر کرانا چاہتے ہیں، چیف الیکشن کمیشنر نے خود کہا ہے کہ کے پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خطرات ہیں اور وہ امن و امان کو بحال کرنے کے بجائے کہہ رہے ہیں کہ میں دعاگو ہوں،دعاؤں کے لیے ماشاء اللہ ہمارے اپنے مدارس بہت ہیں اور حفاظت کرنے والا اللہ ہے،باقی الیکشن کمیشن صاحب بھی دعائیں کرنے لگے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply