کر کٹ کارکردگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں نگران وزیر اعظم نے کیا کہا؟

0
61

پی سی بی چئیر مین کی توسیع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سوال کیا گیا کہ سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بورڈ نے ایکشن لیا مگر یہاں توسیع دے دی گئی۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ سے یہ سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ کسی ایکشن سے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا ک 3 ماہ بعد نئی حکومت آجائے گی وہی کرکٹ بورڈ کے معاملے کو دیکھے گی۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہم کیوں کسی اور کی ذمے داری اپنے اوپر لیں۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے میچز جاری ہے جس میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہے اسکے علاوہ پی سی بی چئیر مین ذکاء اشرف کو بھی مزید تین ماہ کی توسیع دی گئی ہے جس کو عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا نہ صرف یہ بلکہ بورڈ میں موجود ملازمین بھی انکے توسیع کے شدید خلاف ہے تاہم توسیع میں اختیارات محدود کر دئے گئے ،جس کے مطابق ذکاءاشرف اختیارات کا وسیع استعمال نہیں کر سکیں گے.

Leave a reply