نگران وزیراعظم کا سنکیانگ یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب

0
40
anwar kakar n pm

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ چین ،سنکیانگ یونیورسٹی، اورومچی میں وزیر اعظم انوارالحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنکیانگ کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار تعلقات میں سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے،

نگران وزیر اعظم انوالحق نے خطاب میں باہمی امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عزم کیا، نگران وزیر اعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے سنکیانگ کی اہمیت کی تعریف کی،وزیر اعظم نے قدیم شاہراہ ریشم کے حصے کے طور پر رابطے کے ایک مرکز کے طور پر خطے کے تاریخی کردار کو سراہا،وزیر اعظم نے سنکیانگ اور گلگت بلتستان کے درمیان ثقافتی اور تاریخی روابط کا تذکرہ کیا،

وزیر اعظم نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اقتصادی ہم آہنگی، تجارت اور سرمایہ کاری، زراعت، تعلیمی تبادلے، سائنس اور ٹیکنالوجی اور دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان رابطے کو فروغ دینے کے لیے سنکیانگ کے ساتھ شراکت میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہارکیا، وزیر اعظم نے عوامی تبادلوں، تعلیمی روابط کی اہمیت اور ممالک اور عوام کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے میں طلباء کے اہم کردار کو اجاگر کیا

وزیر اعظم نے پاکستان اور چین کے نوجوانوں سے امید ظاہر کی کہ وہ آنے والے سالوں میں دوستی اور بھائی چارے کے پل کے طور پر کام کریں گے،وزیراعظم کو یونیورسٹی کے ہسٹری میوزیم میں ۹۹ سالہ پرانی سنکیانگ یونیورسٹی کی تاریخ کےبارے بریفنگ بھی دی گئی

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

چین کے ساتھ تعلقات علاقائی امن و ترقی کا ضامن ہے،نگران وزیراعظم
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق سے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے کے پارٹی سیکریٹری کی ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم نے چین کے ساتھ دوستی کے حوالے سے پاکستان کے عزم پر زوردیا اور کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد اور علاقائی امن و ترقی کا ضامن ہے،وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چینی قیادت کے مضبوط ذاتی عزم کو سراہا

نگران وزیراعظم نے پاکستان کے لیے سنکیانگ کی اہمیت کا اعادہ کیا اور کہا کہ سنکیانگ پاکستان کے ساتھ جغرافیائی، تاریخی اور ثقافتی وابستگی کی وجہ سے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے، وزیراعظم نے سنکیانگ اور پاکستان کے ہمسایہ علاقوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سے لے کر ثقافتی اور عوام سے عوام کے تعلقات تک تعاون کے مختلف شعبوں میں روابط کو گہرا کرنے کی اہمیت پر زوردیا.

پارٹی سیکرٹری ما زنگروئی کا کہنا تھا کہ متعدد شعبوں میں پاکستان اور سنکیانگ تعلقات کو گہرا کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے،ما زنگروئی سنکیانگ کی جانب سے پاکستان میں کاروبار اور تجارت کے مواقع تلاش کرنے اور خنجراب سوست بارڈر کراسنگ کے ذریعے تجارتی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید آسان بنانے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا گیا.

Leave a reply