نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دورہ امریکا پر موجود ہیں، وہ آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے اور نگراں وزیراعظم آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ انوار الحق کاکڑ آج عالمی ترقیاتی اقدام پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، نگراں وزیراعظم اجلاس کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔
نگراں وزیراعظم پائیدار ترقیاتی اہداف پر اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ انوار الحق کاکڑ امریکی صدر جوبائیڈن کے عشایئے میں بھی شرکت کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
خیال رہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78واں سالانہ اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے جس میں دنیا بھر سے140 سے زائد رہنما اور ریاستی نمائندے شرکت کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی کے لیے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیر خارجہ نیویارک میں موجود ہیں۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جہاں وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف اجاگر کرنے کے علاوہ معیشت کی بحالی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔








