نگران وزیراعظم نے تمام سرکاری کام روکتے ہوئے سمریاں واپس بھیج دیں

ہم نئی حکومت کو اپنے کاموں اور منصوبوں کے حوالےسے بریفنگ بھی دیں گے,انوارالحق کاکڑ
0
155
anwaar kakar

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تمام کاموں کو روکتے ہوئے منظوری کے لیے اپنی پاس آنے والی سمریاں واپس بھیج دیں۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے الیکشن کا مرحلہ مکمل ہونے اور حکومتی سازی کے مراحل تقریبا مکمل ہونے کے بعد اب تمام سرکاری امور روک دئیے ہیں، نگراں وزیراعظم نے کہا کہ تمام کام اور سمریوں پر فیصلے اب آنے والی حکومت کرے گی، انوار الحق کاکڑ نے منظوری کیلئے آئی ہوئی تمام سمریاں واپس بھی بھیج دیں اور کہا کہ ہم صرف نئی حکومت کی حلف برداری کا انتظار کر رہے ہیں،ہم نئی حکومت کو اپنے کاموں اور منصوبوں کے حوالےسے بریفنگ بھی دیں گے۔

ایف بی آر کے دس ہزار ملازم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے،سینیٹر مشتاق خان

مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا …

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Leave a reply