باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹر نہال ہاشمی کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا
سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹر نہال ہاشمی کی گرفتاری پر آئی جی پولیس و سیکرٹری داخلہ سندھ سے رپورٹ طلب کر لی، رحمان ملک کا کنا تھا کہ کیا نہال ہاشمی کو لاک میں ڈالنے سے پہلے پولیس نے قانونی تقاضے پورے کئے؟ کیا سینیٹر نہال ہاشمی کے گرفتاری کے باقاعدہ وارنٹ جاری ہوئے تھے؟ کن وجوہات کی بنیاد پر سینیٹر نہال ہاشمی کو گرفتار کیا گیا، کمیٹی کو تفصیلات پیش کی جائے،
سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ دیکھے گی کہ گرفتاری میں کسی قسم کی غیرقانونی عنصر تو نہیں پایا جاتاہے،کمیٹی دیکھے گی کیا نہال ہاشمی کے گرفتاری سے پہلے پولیس نے قانون قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھے ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،
سٹی کورٹ کراچی میں ن لیگی رہنما نہال ہاشمی اور انکے بیٹوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی
سٹی کورٹ کراچی میں ن لیگی رہنما اور انکے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کر لی، سٹی کورٹ کراچی نے20،20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا
ن لیگی رہنما نہال ہاشمی بیٹوں سمیت گرفتار
نہال ہاشمی کی گرفتاری، بیٹی میدان میں آ گئی،حقائق سے پردہ اٹھا دیا
گرفتار ن لیگی رہنما نہال ہاشمی عدالت پیش،عدالت نے سنائی خوشخبری
عدالت میں نہال ہاشمی کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ نہال ہاشمی کے خلاف سیاسی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا ہے وکلاء نے کمرہ عدالت میں شور کیا،پولیس کی جانب سے ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے نہال ہاشمی بیٹے بیرسٹر نصیر ہاشمی اور فہیم ہاشمی کی ضمانت منظور کرلی
یہ جو دہشت گردی ہے اسکے پیچھے وردی ہے، نہال ہاشمی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج میں ن لیگی وکلاء کے نعرے