نمرہ خان اداکاری سے زیادہ کونسا کام زیادہ اچھا کرتی ہیں؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

0
34

اداکارہ نمرہ خان جو کہ بد ترین گھریلو تشدد کا شکار رہی ہیں انہوں نے شادی کی لیکن ایک ماہ میں‌ہی ان کا رشتہ ختم ہو گیا کیونکہ ان کا شوہر ان کو مارتا پیٹتا تھا، ایک تکلیف دہ زندگی سے نکل کر انہوں نے دوبارہ خود کو سنبھالا ہے اور خود کو کافی مضبوط بھی کیا ہے. اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ میں اداکاری اچھی کر لیتی ہوں ، لیکن اداکاری سے کہیں زیادہ اچھا گا لیتی ہوں اور اسکا اندازہ مجھے اب آکر ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ میں کام کررہی ہوں مجھے اچھا ریسپانس ملتا ہے لووگ پسند کرتے ہیں جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں ، لیکن میرا مقابلہ کام میں‌کسی

کے ساتھ بھی نہیں ہے میں سمجھتی ہوں کہ میرا خود سے سے ہی مقابلہ ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ جب بھی سکرین پر آتی ہوں میرے مداح مجھے پسند کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میری شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کے ساتھ اچھی دوستی ہے لیکن اداکارہ اشنا شاہ میری بہترین دوست ہیں. وہ میرے مزاج کی بندی ہیں اور بہت اچھی انسان ہیں، انہوں نے کہا کہ زندگی کے تلخ تجربات سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے امید ہے کہ آئندہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے دس بار سوچوں گی.

Leave a reply