دہشتگردی کے منصوبہ سازوں کو نشانہ عبرت بنایا جائے،بلاول

0
32
bilawal bhuuto

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہنگو میں مسجد میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ معصوم انسانوں کے قاتل ملک اور قوم کے دشمن ہیں، مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کے منصوبہ سازوں کو نشانہ عبرت بنایا جائے،

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے عید میلاد النبی کے موقع پر مستونگ اور ہنگو میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے  اور کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پاکستان کی عوام دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ پاک افواج اور عوام نے دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے 70 ہزار سے زائد جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں۔بزدل دشمن اور اس کے آلہ کار دہشت گردوں کو منتقی انجام تک پنہچا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کیا جاۓ گا ۔دہشتگردی کے اس حملے میں شہید ہونے والے تمام شہریوں کے لواحقین کے دکھ میں پیپلز پارٹی برابر کی شریک ہے ۔ اللہ تعالٰی شہدائے مستونگ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماۓ اور زخمیوں کو صحتیابی عطا فرمائے ،آمین

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا ہےکہ صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ اور ہنگو مسجد میں بم دھماکوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک ہے،وطن میں امن کے قیام کیلئے پولیس فوج عوام سیاسی رہنماؤں نے قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سہولت کاروں کے خلاف سخت ترین کارروائیاں کی جائیں،

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکا بازار میں ہوا، لوگ جلوس کے لیے جمع ہو رہے تھے، اس دوران دھماکا ہو گیا ,دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا،دھماکے کے نتیجے میں 52 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں،کئی پولیس اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہیں,

ہ مستونگ اور ہنگو دھماکے قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہیں ۔

مستونگ جلوس میں خودکش دھماکے کے بعد ہنگو مسجد میں بھی دھماکہ ہو گیا ہے

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

Leave a reply