مسلم لیگ نواز کےرہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دے چکا ہوں لہذا اب مسلم لیگ نواز کا عہدیدار نہیں ہوں، انتخابات با مقصد ہوں تو حصہ لوں گا، پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف سے پارٹی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں ملاقات کی ۔حسن نواز کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

جبکہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نوازشریف میرے دوست اور بھائی ہیں، خدشات نہیں مشاورت کی، سیاسی تحفظات ہوتے ہیں، ذاتی تحفظات نہیں رکھے،کبھی کسی پارٹی کا عندیہ نہیں دیا، نئی پارٹی نہیں بنا رہا، استعفیٰ دے چکا ہوں، اب ن لیگ کا عہدیدار نہیں ہوں، انتخابات با مقصد ہوں تو حصہ لوں گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا مشاورتی اجلاس
کراچی بندرگاہ عرب امارات کو دینے کیلئے حتمی معاہدہ کیلیے کمیٹی تشکیل
عمران خان، حسان نیازی، مسرت جمشید چیمہ،حماد اظہرکے وارنٹ جاری
پرویز الہی اور انکے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کا بل ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی خاموش نہ رہی
برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا
علاوہ ازیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ہرجماعت اقتدار میں رہی،لیکن ملکی حالات نہیں سدھرے، ملک کو آگے لے کر چلنے کیلئے راستے کا تعین کرنا ہے۔ملک کو آگے لے کر چلنے کیلئے ہر کسی کو ڈائیلاگ میں شامل ہونا چاہئے۔

Shares: