نیب کی کارروائی بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کی ذمہ دار قرار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانی کیخلاف نیب پنڈی کی کارروائی غیرقانونی قرار دے دی
عدالت نے نیب کی کارروائی کو بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کا ذمے دار قرار دے دیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ بغیر ثبوت اوورسیزپاکستانی سرمایہ کار کیخلاف نیب کارروائی بدنیتی ہے، نیب حکام نے اوورسیز پاکستانی کو 3 سال الجھا کر آخر میں انکوائری بند کردی اوورسیز پاکستانی راجا ظفرعباسی نے 74 کروڑ کی سرمایہ کاری کی جس پرنیب نے انکوائری کی نیب حکام نے اوورسیز پاکستانی کیخلاف کارروائی کرکے ادارے کا قیمتی وقت ضائع کیا
زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟
آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
واضح رہے کہ نیب کیسز میں انکوائری کے بعد کیسز کو بند کرنا ماضی میں بھی دیکھنے میں آیا ہے، نیب کی جانب سے گرفتاریاں بھی کی جاتی ہیں جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل ریمانڈ اسکے باوجود آخر میں کیس کو بند کر دیا جاتا ہے، سیاسی شخصیات کے خلاف بھی نیب ایسے کیسز بند کر چکی ہے .وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف نیب انکوائرئ بند ہو چکی ہے، چودھری برادران کے خلاف بھی نیب انکوائری بند ہو چکی ہے،