جتنی بھی مشکلات آئیں،نوجوانوں نے گھبرانا نہیں ہے، نواز شریف

0
100
nawaz sharif

سابق وزیراعظم نواز شریف نے شریف میڈیکل کالج کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو خود کو گالی گلوچ اور بد تہذیبی سے دور رکھنا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد دیتا ہوں،والدین نے ضروریات اور خواہشات پس پشت ڈال کر آپ کی تعلیم مکمل کرائی ،شریف میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے سو فیصد میرٹ پالیسی ہے، اس کالج میں سفارش نہیں میرٹ کو پروان چڑھایا گیا ہے،زندگی میں وہ شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا جس پر ناکامی کا خوف کامیابی سے زیادہ ہو، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، ستارے ھمیشہ اندھیرے میں زیادہ چمکتے ہیں، آپ کے راستے میں جتنی بھی مشکلات آئیں آپ نے گھبرانا نہیں ہے،پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں،آپ نے انتہائی نظم اور ڈسپلن کے ساتھ اس ادارے میں تعلیم حاصل کی، نام روشن کیا، ہمارا سب سے قومی سرمایہ آپ نوجوان ہیں، میرے سامنے بیٹھےگولڈ میڈیل لئے بچے اور بچیاں ہی پاکستان کو اپنی منزل تک پہنچائیں گے

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ والہانہ لگن کے بغیر کامیابی کا تصور ممکن نہیں ہے،میں چاہتا ہوں مستقبل میں‌ترقی ہو،روشنی ہو، آپکی قابلیت مجھے روشن مستقبل کی نوید سنا رہی ہے،آپ پاکستان کی امیدواں کا گہوارہ ہیں، پاکستان کی عوام کی خدمت کرنی ہے،جوش کے ساتھ ہوش سے بھی کام لینا ہے، مریضوں کا علاج کریں تو خود کو رحمدل بنائیں، آپ نے اتحاد، اصلاح، فلاح اور معاشرے میں بہتری کے لئے دل لگا کر محنت کرنی ہے، خود کو بدتہذیبی،گالم گلوچ سے دور رکھنا ہے،

تقریب میں سابق وزیراعظم شہباز شریف، ن لیگی رہنما نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، ن لیگی رہنماوں نے کامیاب طلباو طالبات میں گولڈ میڈل و اسناد بھی تقسیم کیں،

نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

Leave a reply