پاکستان میں مسائل بہت ہیں مل کر حل کریں گے،مرادعلی شاہ

0
110
sharjeel murad

پیپلز پارٹی کے رہنما، نامزد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج سب کا حق ہے، احتجاج کرنے والے پرامن احتجاج کریں

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں ایک ایک فارم کا حساب دوں گا، جو ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ان کا بھی بتاوں گا،وہ باہر احتجاج کریں گے اور ہم اندر حلف اٹھائیں گے، ہم حلف اٹھائیں گے لوگ احتجاج کرتے رہیں۔میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ کتنی سیٹیں ملیں گی ،میری سوچ سے بڑھ کر ہم نے نشستیں حاصل کیں،پاکستان میں مسائل بہت ہیں مل کر حل کریں گے،

اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے کے بجائے الیکشن ٹربیونل میں جائیں،آغا سراج درانی
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ،اسمبلی کی توہین برادشت نہیں کریں گے ،احتجاج کرنے والوں سے نمنٹنے کے لیے انتظام کیا ہے،آج حلف برادری ہوگی، کل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا،نئے آنے اور پرانے ممبران کو خوش آمدید کہتا ہوں،اسمبلی ایک ایسا فرم ہوتا ہے جہاں منتخب ممبران جمہوریت کے حوالے سے مزید سیکھ پاتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے کل مجھے اپریشیٹ کیا،کس کو کون سا عہدہ دینا ہے یہ پارٹی کا استحقاق ہوتا ہے،اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والوں کو عوام نے مسترد کیا ہے،احتجاج کرنے والے اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے کے بجائے الیکشن ٹربیونل میں جائیں،سندھ اسمبلی کی حفاظت کے لیے اقدامات مکمل ہیں،

جن کے 15 امیدوار بھی الیکشن نہیں لڑ رہے تھے وہ احتجاج کر رہے، شرجیل میمن
سندھ کے سابق صوبائی وزیر پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے عوام کے شکر گزار ہیں،سندھ کے عوام نے بھاری مینڈیٹ پیپلز پارٹی کو دیا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے تاکید کی کہ سندھ کے مسائل حل کریں،پارٹی جو ذمہ داری دے اسے پورا کرنا ہمارا فرض ہے،حلف اٹھانے کے بعد دیکھیں گے کس سے ہاتھ ملانا ہے کس سے نہیں ،وہ پارٹیاں احتجاج کر رہی ہیں جن کے 15 امیدوار بھی الیکشن نہیں لڑ رہے تھے،احتجاج کرنا انکا حق ہے،پارٹی چیئرمین کا حکم ہے تمام جماعتوں سے بات کریں چاہے وہ اسمبلی میں ہو یا نہ ہو، یہ اسمبلی بہتر قانون سازی کرتی نظر آئے گی، اسمبلی میں جو جماعتیں ہیں یا نہیں سب سے بات کرنے کو تیار ہیں.

مولانا فضل الرحمن نے خیبر پختونخوا نیازی اینڈ کمپنی کو بیچ دیا ،سینیٹر وقار مہدی
جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ قوم جماعت اسلامی اور جے یو آئی کو ووٹ کیوں نہیں دیتی ،جماعت اسلامی اور جے یو آئی نے قائداعظم کو کافر اور پاکستان کو کافرستان قرار دیا تھا، مولانا فضل الرحمن نے خیبر پختونخوا نیازی اینڈ کمپنی کو بیچ دیا ،جے یو آئی سندھ میں احتجاج کرکےاپنے لیڈر کے کرتوت چھپانا چاہتی ہے،جی ڈی اے جماعت اسلامی جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا احتجاج جمہوریت کے خلاف سازش ہے،فنکشنل لیگ گوگل پر بھی نظر نہیں آتی.

سندھ اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہو گا، آٹھ فروری کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدوار حلف اٹھائیں گے،دوسری جانب سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

Leave a reply