لاہور: ٹاؤن شپ میں نوجوان شاعر زین علی عباس نے ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی،نوجوان شاعر زین علی کے والدین نے بیٹے کی موت کوخودکشی ماننے سے انکا ر کردیا اور کہا کہ بیٹے کو ہارٹ اٹیک ہوا۔
باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق زین عباس ٹاؤن شپ کی ایک نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے اور انہوں نے ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی زین نے خودکشی سے قبل موبائل فون پر ایک وائس میسج بھی چھوڑا تھا۔
اسلحہ سے بھرا ٹرک پاکستان منتقلی کی کوششیں ناکام بنا دی گئی
زین کے والد حکیم فضل عباس کا کہنا ہےکہ بیٹے کو ہارٹ اٹیک ہواجس کی وجہ سےاس کی موت ہوئی زین عباس کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم سے انکار کر دیا جس پر مقامی مجسٹریٹ کی اجازت کےبعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جس کے بعد ورثاء لاش آبائی قصبہ ٹانڈا ضلع گجرات لے گئے۔
زین علی کی تدفین گجرات کے آبائی علاقے میں کردی گئی ہے نوجوان شاعر زین علی کا تعلق گجرات کےنواحی قصبہ ٹانڈا سےتھازین علی پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔
داؤد ابراہیم کے دو قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کا کیا گیا دعویٰ
قبل ازیں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شادی سے انکار پر نوجوان نے 24 سالہ ماڈل گرل کو قتل کر دیا،کمالیہ کی 24 سالہ سمیعہ نواز لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں مقیم تھی، مقتولہ شادی شدہ اور تین سالہ بیٹی کی ماں تھی اور شوہر سے علیحدگی کے بعد نوجوان سلیمان سے مل کر ماڈلنگ کرتی تھی۔
سلیمان ماڈل گرل سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن سمیعہ نے انکار کر دیا جس پر سلیمان نے اسے فوٹو شوٹ کے بہانے ڈیفنس میں بلایا اور گاڑی میں ہی گولی مار دی سر میں گولی لگنے سے ماڈل سمیعہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔