نوجوان شیر کے پنجرے میں، پھر کیا ہوا؟

0
24

چڑیا گھر میں ایک نوجوان شیر کے پنجرے میں گرگیا جس سے آس پاس کے لوگوں بھگڈر مچ گئی۔

بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو……..ترجمان دفتر خارجہ نے اہم اعلان کر دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی کے چڑیا گھر میں ایک نوجوان شیر کے پنجرے میں گر گیا۔ نوجوان کو شیر کے پنجرے میں دیکھ کر آس پاس موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ موقع پر چڑیا گھر کے سٹاف نے نوجوان کو شیر کے پنجوں میں جانے سے بچا لیا۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دہلی پولس کے جوائنٹ کمشنر دیویش چندر سریواستو نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ”یہ واقعہ آج دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا۔21سالہ ریحان کا تعلق بہار سے ہے۔ “ دیویش سریواستو ن نے مزید کہا ، ”ریحان کیا کرتا ہے ابھی تک پتہ نہیں چلا ۔ اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہیں کہ ریحان کسی حادثے کا شکار ہوا یا واقعہ کسی کی شرارت کا نتیجہ ہے۔“

دوبھارتی کھلاڑیوں نے کیا حرکت کرڈالی ؟

جوائنٹ کمشنر نے کہا ’اب تک کی تحقیقات کے مطابق ریحان گھومنے کے لئے دہلی آیا تھا۔‘

بھارت، زبردست سڑک حادثہ، کتنے افراد ہلاک ہوئے

یاد رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ ستمبر 2014 میں بھی پیش آیا تھا ۔ دہلی کا ایک 27 سالہ نوجوان مقصود اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

Leave a reply