شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ ایک بار پھر مالی بحران کا شکار ہوکر رہ گئی ہے ایک ہزار سے زائد ملازمین جن میں آفیسرز، کلیریکل سٹاف اور درجہ چہارم کے ملازمین شامل ہیں کو تاحال ماہ ستمبر کی تنخواہیں نہیں مل سکیں، ملازمین تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر ذہنی اذیت اور معاشی مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ایم سی کے سینکڑوں پینشننرز بھی اپنی ماہانہ پینشن نہ ملنے پر آئے روز سراپا احتجاج نظر آتے ہیں جبکہ ایم سی لیسکوکی بھی 10کروڑ روپے سے زائد کی نادھندہ ہے اور کئی کنٹریکٹرز کو ان کے ترقیاتی کاموں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی، فنڈزکی عدم فراہمی کے باعث شہر میں گزشتہ دو سال کے دوران کوئی خاطر خواہ ترقیاتی منصوبے بھی شروع نہیں ہوسکے، واقفان حال کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی مختلف برانچوں میں ہونے والی مبینہ کرپشن پر اگر قابو پالیا جائے تو ایم سی کافی حد تک مالی بحران سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوسکتی ہے، ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سے ماہانہ گرانٹ جاری ہوچکی ہے مگر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے عملہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے عملے کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی
Shares: