ویکسینیشن نہ کروانے والےمسافروں کو ریلوے ٹکٹ جاری نہیں کئےجائیں گے ترجمان ریلوے

0
34

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 15 ستمبرکےبعد ویکسینیشن نہ کروانے والےمسافروں کوٹکٹ جاری نہیں کئےجائیں گے۔

باغی ٹی وی : این سی او سی کی ہدایات پرپاکستان ریلوے نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر2021 تک ویکسینیشن کی کم ازکم ایک ڈوزاور15اکتوبرتک مکمل ڈوزلگوانے والےمسافروں کوٹرین میں سفر کرنے کے اجازت ہوگی۔

ویکسین نہیں لگوائی تو پٹرول نہیں ملے گا، لاہور میں عملدرآمد شروع

ترجمان ریلوے کے مطابق اگرکوئی مسافرٹکٹ چیکنگ کےدوران بغیرویکسینیشن کےشناخت ہوگیاتو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گئی کوروناویکسین لگوانےسےمتعلق آگاہی کےلئےاسٹیشنوں کی حدودمیں پوسٹرزاوربینرزآویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 89 اموات

اس سے پہلے پاکستان ریلوے نے ٹرینوں میں سفر کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا تھا ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں سفر کیلئے20سال سے زائد عمر والے افراد کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا یکم ستمبرسےصرف 20سال سےکم عمر والےافراد بغیر ویکسین کےسفرکرسکتے ہیں یکم ستمبر سے بغیر ویکسینیشن مسافروں سے 10 فیصد اضافی کرایہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ضلعی انتظامیہ لاہور نے پٹرول پمپس پر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کرنا شروع کردیے اب پٹرول صرف ان کو ملے گا جس نے کورونا ویکیسن لگوائی ہوگئی ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں اور پٹرول پمپس پر چیکنگ جاری ہے،کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو چیک کیا جا رہا ہے.اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا ڈی ایچ اے کے علاقے میں متحرک ہین اور ڈی ایچ اے کے علاقے میں پٹرول پمپس ڈلوانے کے لئے آنے والوں کی چیکنگ کی جار ہی ہے، صرف ان کو پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جنہوں نے کورونا ویکسینیشن لگا رکھی ہے.اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پٹرول پمپس سٹاف کو بغیر ویکسینیشن والوں کو پٹرول نہ فراہم کرنے کی ہدایات بھی کیں. اور کہا کہ بغیر ویکسینیشن والوں کو پٹرول نہ دیا جائے.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے بغیر ویکسینیشن والوں کو پٹرول نہ دینے کی سختی سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں.

Leave a reply