ن لیگ پر ایک اور وار، گیلانی سے اہم حکومتی شخصیت کا رابطہ

ن لیگ پر ایک اور وار، گیلانی سے اہم حکومتی شخصیت کا رابطہ

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لیڈر آف اپوزیشن سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے

اسپیکر اسد قیصر نے یوسف رضا گیلانی کو لیڈر آف اپوزیشن سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے جمہوری قوتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا،انتخابی اصلاحات کے لیے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے،آئینی اور انتخابی اصلاحات میں پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ھو گا

قائد حزب اختلاف سینٹ یوسف رضا گیلانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا تسلسل اور قومی معاملات پر یکجا موقف سے ملک کو درپیش مسائل حل کیے جا سکتے ھیں۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیئے گئے،یوسف رضا گیلانی سے متعلق نوٹیفکیشن سینیٹ سیکریٹریٹ نے جاری کیا ہے،پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لئے درخواست جمع کروائی تھی، ن لیگ کی رہنما مریم نواز کہہ چکی ہیں کہ قائد حزب اختلاف ن لیگ سے ہو گا تا ہم پیپلز پارٹی نے اپنی درخواست جمع کروائی تھی جس کے بعد سینیٹ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا،یوسف رضا گیلانی کو 30 ووٹ ملے کیوں کہ 30 اراکین کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی گئی تھی پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 30اراکین کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی 21پیپلزپارٹی، 2 اے این پی ایک جماعت اسلامی کا رکن شامل ہے،فاٹا2، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے،پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا،

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر ہونے کے بعد سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں پی ڈی ایم قائم رہے،ہم اکٹھے ہیں اکٹھے چلیں گے،ایک قدم کی وجہ سےغلط فہمی نہیں ہونی چاہیے ،ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، میں پی ڈی ایم کےتمام رہنماؤں سے ملوں گااورانہیں اعتماد میں لوں گا،

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

عدالت مریم نوازکو نہیں روکے گی،آپ یہ معاملہ عدالت کیوں لے آئے ؟ ریاست کہاں ہے؟ لاہور ہائیکورٹ

آپ نے اس "باپ” سے ووٹ لیا جو اپنے "باپ” کی اجازت کے بغیر ووٹ نہیں دے سکتے،مریم نواز

Comments are closed.