ن لیگ ٹوٹنے جا رہی ہے،نیا سربراہ کون ہو گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن ٹوٹنے جا رہی ہے، نئی لیگ کی قیادت شہباز شریف گے گا چوھدری نثار ،اس بارے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا،

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی صورت این آراو نہیں کرے گا، آصف زرداری نہیں چاہ رہے لیکن پی پی پی کے چند دوست اور خیرخواہ کچھ ادائیگی کرنے اور دینے دلانے کیلئے تیار ہیں، نوازشریف کے لوگوں کو بھی اس راستے کا انتخاب کرنا چاہیے، مسلم لیگ (ن) بھی کچھ دینے پر تیار ہو جائے تو بات بن سکتی ہے .

بھارت کے اندر 22 پاکستان بن جائیں گے، شیخ رشید

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی قوم اور فوج کشمیر کی خاطر کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہے، اگر بھارت آزاد کشمیر یا لاہور کی طرف بڑھے گا تو ہم اسمارٹ بم سے انہیں تباہ کر دیں گے

مولانا اب اسلام آباد مارچ کی بجائے کشمیر مارچ کریں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ مسافر ٹرینوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا، اب فریٹ ٹرینیں چلیں گی، ہمارے پیسہ ہیں نہیں اور ہم تھوک سے پکوڑے تل رہے ہیں ،بارش نے ٹرینو‌ں کا بہت نقصان پہنچایا، دس دنوں میں ٹرینوں کو کور کریں گے، 6ستمبر کو بہاولپور اسٹیشن کا افتتاح کریں گے،کشمیر کی جدوجہد آزادی کے خصوصی سلوگن ٹرینوں پر لگائے جائیں گے، عمران خان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 7 ستمبر کو راجن پور اور ڈی جی خان جائیں گے اور افتتاح کریں‌ گے،محرم کے بعد 5 سے 8 ٹرینیں چلائی جائیں گی، ننکانہ صاحب مین بھی ٹرین کا افتتاح وزیراعظم کریں گے

پیپلز پارٹی ادائیگی کے لئے تیار،ن بھی سوچے، شیخ رشید

Comments are closed.