fbpx

پیپلز پارٹی ادائیگی کے لئے تیار،ن بھی سوچے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چند دوست ادائیگی کے لئے تیار ہیں

شیخ رشید احمد نے کہا کہ بارش نے ٹرینو‌ں کا بہت نقصان پہنچایا، دس دنوں میں ٹرینوں کو کور کریں گے، 6ستمبر کو بہاولپور اسٹیشن کا افتتاح کریں گے،

کشمیر کی جدوجہد آزادی کے خصوصی سلوگن ٹرینوں پر لگائے جائیں گے، عمران خان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 7 ستمبر کو راجن پور اور ڈی جی خان جائیں گے اور افتتاح کریں‌ گے،محرم کے بعد 5 سے 8 ٹرینیں چلائی جائیں گی، ننکانہ صاحب مین بھی ٹرین کا افتتاح وزیراعظم کریں گے

بھارت کے اندر 22 پاکستان بن جائیں گے، شیخ رشید

ریلوے میں مضبوط وزیر آئے لیکن کچھ ڈلیور نہ کیا، مکھی پر مکھی ماری جاتی ہے، ریلوے میں کسی کو کوئی ذمہ داری نہیں دی جا رہی، میرے سے کسی کو دشمنی ہو سکتی ہے مسافروں سے کسی کو نہیں، ریلوے نے مسافروں میں اضافہ کیا، چار سو کوچز میں اضافہ ہوا، دو سو کوچز اور تیار کریں گے،

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

عمران خان کسی قیمت پر این آر او نہیں دے گا، پیپلز پارٹی کے چند دوست ادائیگی کے لئے تیار ہیں، آصف زرداری کے خواہ دینے دلانے کے لئے تیار ہیں، نواز شریف کے لوگوں کو بھی اس راستے پر کام کرنا چاہئے، نواز شریف کے لوگ دینے پر تیار ہو جائیں تو جیل سے باہر جا سکتے ہیں، میں کافی عرصے سے کہہ رہا ہوں، ن لیگ نے فیصلہ کرنا ہے ، مرکز میں ن لیگ ٹوبننے جا رہی ہے، شہباز شریف میری پارٹی کا آدمی ہے، شہباز یا نثار کون لیڈ کرتا ہے ابھی اس کا نہیں پتہ،

پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا

انڈیا چاہتا ہے میں مر جاؤں ،جب تک زندہ ہوں چھوڑوں گا نہیں، لال حویلی کا سرینگر کے لال چوک سے خون کا رشتہ ہے،اگر آپ لاہور کی طرف یا آزاد کشمیر کی طرف بڑھے تو ہم نے سمارٹ بم رکھے ہوئے ہیں ہمارے پاس ہر طرح کا مصالحہ ہے، نہ آئیں تو یہ دونوں کی بہتری ہے، جسدن مروں گا انڈیا کفن اٹھوا کر دکھا ئے گا کہ شیخ رشید مر گیا ہے یا نہیں، دس محرم کے بعد پھر کشمیر جا رہا ہوں،

فائنل راؤنڈ کا وقت آ گیا، پاک فوج تیار،جنگ کب ہو رہی ہے؟ شیخ رشید کی پیشنگوئی

پرویز خٹک وزیر دفاع مضبوط پٹھان ہے، جب تک شیخ رشید وزیر ریلوے ہے سمجھوتہ اور تھر نہیں چلے گی، سب جانتا ہوں منشیات فروش اس میں سفر کرتے تھے، فضائی حدود کا فیصلہ کرنا فارن آفس ،وزیراعظم کا کام ہے، مودی سن لے بھارت میں 22 پاکستان بنیں گے

پاکستان پر حملہ ہوا تو پھر بھارتی مندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی، شیخ رشید کا دوٹوک اعلان