مزید دیکھیں

مقبول

دربار حضرت پیر عادل سرکار کی مرمت جلد شروع، محکمہ اوقاف کی یقین دہانی

پیر عادل ،باغی ٹی وی( نامہ نگار باسط علی)علاقہ...

ننکانہ : گندم کے کھیتوں میں آگ کے واقعات، ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی میٹنگ

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)...

روڈ ٹو مکہ پروگرام ، سعودی ٹیم کراچی پہنچ گئی

روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ...

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ؛ خاکروب نور احمد نے گمشدہ بھاری رقم واپس کردی

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صفائی کرنے والے خاکروب نور احمد نے گمشدہ بھاری رقم مالک کو واپس کرکے ایمانداری کی مثال قائم کردی ہے دراصل نور احمد کو مردوں کے بیت الخلاء سے 18لاکھ روپے، ایک عدد موبائل فون اور کچھ ضروری اشیاء ملیں جو شائد کسی سے گم ہوگئی تھی.

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق نور احمد نے انتہائی ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے تمام اشیاء بارے ائرپورٹ انتظامیہ کو آگاہ کیا اور پھر بعدازاں‌ اسے حکام کے حوالے کردیا تاہم واضح رہے یہ سارا سامان جس میں بھاری مقدار میں پیسے اور سامان ایک مسافر کا تھا جو کوئٹہ سے لاہور روانہ ہوچکا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں
سپریم کورٹ؛ ملٹری کورٹس کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
ترجمان نے مزید بتایا کہ مسافر نے لاہور سے ٹرمینل منیجر کوئٹہ سے رابطہ کیا اور اپنے بھولے ہوئے سامان کی تفصیل بتائی تو بعدازاں انہیں اطمینان ہونے پر رقم اور دیگر سامان ہوائی اڈے پر مسافر کے نامزد کردہ نمائندے کو دے دیا گیا ہے جس پر انہوں نے اس نور محمد سمیت تمام عملہ کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا.

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی نور محمد کو کافی سراہا جارہا ہے ایک صارف نے لکھا کہ ایسے ایماندار شخص کو اس ایمانداری کا صلہ ملنا چاہئے اور کچھ رقم بطور انعام دینی چاہئے تاکہ دوسرے لوگ ایسے لوگوں سے متاثر ہوں.